اسٹریلوی کرکٹ نئے قوانین لاگوں جعلی فیلڈنگ پر پنلٹی

(ویب ڈسک)

سڈنی:  آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کوئنز لینڈ بلز کے میرنس لیبس شینگے کو جعلی فیلڈنگ کرنے پر قصوروار قرار دے دیا گیا۔

میرنس لیبس شینگے کو جعلی فیلڈنگ کرنے پر قصوروار قرار دینے کے نتیجے میں حریف سائیڈ سی اے الیون کو 5 رنزپنالٹی کے ایوارڈ کیے گئے، اگرچہ ایم سی سی کے ازسرنو ترتیب شدہ قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا لیکن آسٹریلیا میں جاری جے ایل ٹی کپ نئی پلیئنگ کنڈیشنزکے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

سی اے الیون کی اننگز کے27 ویں اوورمیں بیٹسمین پارام اوپیل نے مڈآف کی جانب شاٹ کھیلا، گیند وہاں پر موجود میرنس تھام نہیں سکے لیکن انھوں نے جعلی تھروکرنے کا ایکشن دیا، جس پر بیٹسمین اپنی کریز میں واپس لوٹ گئے لیکن پھر جب انھیں اندازہ ہوا کہ گیند حریف فیلڈر کے پاس سے نکل گئی تورن مکمل کرلیا، اس واقعے پر امپائر نے نئے قوانین کا اطلاق کرتے ہوئے کوئنز لینڈ پر 5 رنز کی پنالٹی عائدکردی۔

واضح رہے کہ ایم سی سی کے نئے قانون نمبر41.5 میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی فیلڈر کی جانب سے الفاظ یا ایکشن سے دانستہ طور پر بیٹسمین کی توجہ منشتر کرنے کا عمل قابل گرفت ہوگا، امپائرز اس پر پانچ رنز پنالٹی ایوارڈ کرسکتے ہیں۔

Related

JOIN THE DISCUSSION