سلمان خان کو پانچ سال کی جیل ہو گئی

(ویب ڈسک)

جودھ پور: 

بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرن شکار کیس میں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

 

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے 19 سال قبل 1998 میں راجستھان کے شہر جودھ پور میں فلم’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالےہرنوں کا شکار کیا۔ مقدمے میں اداکارہ سونالی باندرے ، تبو ، نیلم اور سیف علی خان بھی نامزد تھے۔ کیس کی گزشتہ سماعت28 مارچ کو ہوئی تھی جس میں میجسٹریٹ عدالت کے جج دیو کمار کھتری نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا اور اس موقع پر تمام ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوں۔

عدالتی حکم کے مطابق سلمان خان سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سلمان خان کو تحفظ جنگلی حیات ایکٹ سیکشن 51 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ کیس کے دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد سلمان خان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔

Related

JOIN THE DISCUSSION